Home / افغانستان اوربھارت کامیچ : ضروردال میں کچھ کالاہے؟

افغانستان اوربھارت کامیچ : ضروردال میں کچھ کالاہے؟

India vs Afghanistan at t20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اورنیوزی لینڈسےاپنےمیچ ہارنےکےبعدشدیدمایوسی اوردباوکاشکاربھارتی ٹیم افغانستان سےاپنےتیسرےاوراہم ترین میچ میں اچانک فارم میں آگئی ۔

افغانستان نےٹاس جیت کربھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی اورموقع کافائدہ اٹھاتےہوئےبھارتی بلےبازوں نےافغان بولرزکوایسادھویاکہ دیکھنےوالےحیران ہوگئےکہ اچانک سےیہ کوہلی الیون کوکیاہوگیا؟ پاکستان اورنیوزی لینڈکےخلاف بھیگی بلی بنی ہوئی ٹیم افغانستان کےخلاف شیرکیسےبن گئی؟

بھارتی ٹیم نےدھواں دھاربلےبازی کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 210رنزبنائےاورجیتنےکیلئےافغان ٹیم کو211رنزکاہدف دیا۔ کےایل راہول نے69اورروہت شرمانے74رنزبنائے۔ اس کےعلاوہ رشب پنت نے27اورہاردک پانڈیانے35رنزبنائےاورناٹ آوٹ رہے۔

بھارت اورافغانستان کےمیچ میں بھارت کی دھواں دھاربیٹنگ اورافغان ٹیم نےبولنگ کودیکھ کرکچھ لوگوں کاخیال ہےکہ ضروردال میں کچھ کالاہے۔ کچھ دل جلوں نےکہاکہ افغان بولرزنےآئی پی ایل بھی توکھیلناہے۔آج جیت جاتےتوشایدآئی پی ایل سےہاتھ دھوبیٹھتے۔

اس حوالےسےایک معنی خیزبات یہ بھی ہےکہ بھارتی بیٹنگ کےدوران افغانستان کی فیلڈنگ اور راشدخان جیسےخطرناک ترین بولرکوبےضرربولنگ کرواتےدیکھ کرلوگ سوشل میڈیاپرطرح طرح کےتبصرےکرناشروع ہوگئےتھے۔ اورتواورمیچ میں بھارتی اننگزکےدوران ہی ٹویٹرپر فکسڈمیچ، فکسنگ،ویل پیڈانڈیا،فکسنگ،راشدخان،شیم کےنام سےٹاپ ٹرینڈچلتےرہے۔

میچ پرمزےمزےکےتبصرے

میچ میں افغانستان کے کھلاڑی شروع سے ہی سست دکھائی دیے ،ناقص فیلڈنگ ہو یا پھر خراب بولنگ اور بیٹنگ ، پاکستانی شائقین نے افغانستان کی  ٹیم پر سوال اٹھاتے ہوئے مزے مزے کے تبصرے کیے۔

ٹویٹرپرکسی نےدواداکاروں کی تصویرشئیرکی جس میں ایک دوسرےسےکہہ رہاہےکہ دیکھ اوورایکٹنگ مت کر،،پکڑاجائےگا۔

ایک اورتصویرمیں انڈین ٹیم کےکوچ روی شاستری کوسوتےہوئےدکھایاگیاہےاورکپشن میں لکھاہےکہ لےاب تو چین کی نیندسو۔

ایک ٹویٹرصارف نےتبصرہ کیاکہ ویل پیڈانڈیا ۔۔ اوہ سوری میرامطلب ہےویل پلیڈانڈیا۔

میچ کےٹاس کی ویڈیونےشکوک پیداکردئیے

میچ کےدوران سوشل میڈیاپرکی جانےوالی ٹویٹس میں سےایک ٹویٹ کےساتھ ایک ویڈیوبھی شئیرکی گئی جس میں ٹاس کےبعدیہ آوازسنی جاسکتی ہےجس میں بظاہرکوہلی افغان کپتان کوکہہ رہےہیں کہ یوول بول فرسٹ ، یعنی تم پہلےفیلڈنگ کرو۔ اوریہی ہواکہ ٹاس جیتنےکےبعدافغانستان نےپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو کو بنیاد بناکر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ افغانستان اور بھارت کا میچ فکس تھا اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اس ویڈیو کے اصلی ہونے کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں کی جاسکتی، ممکن ہےاسےایڈیٹنگ کے ذریعے اس میں آواز ڈالی گئی ہو تاہم سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے۔

اس حوالے سے کافی میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس نے بقیہ 2 میچز اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے کھیلنے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …