ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےپہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےاعصاب شکن مقابلےکےبعدانگلینڈکو5وکٹوں سےہراکرفائنل میں جگہ بنالی۔یوں سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہنےوالی انگلش ٹیم ایونٹ سےآوٹ ہوگئی۔
ایک سوسڑسٹھ رنزکےتعاقب میں نیوزی لینڈنےمارٹن گپٹل اورکپتان کین ولیم سن کی وکٹیں جلدی گنوادیں ۔ گپٹل نےچارجبکہ ولیم سن نےپانچ رنزبنائے۔ اہم وکٹیں ابتدائی اوورزمیں گنوانےکےبعدڈیرل مچل اورڈیون کونوےنےچارج سنبھالااورانگلش بولرزپرایسالاٹھی چارج کیاکہ وہ اپنی لائن اورلینتھ ہی بھول گئے۔ دونوں نےتیسری وکٹ کی شراکت میں 82 رنزکااضافہ کیا۔
ڈیرل مچل 73رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ انہیں مین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔
پہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیااورانگلینڈنےپہلےکھلیتےہوئے4وکٹوں کےنقصان پر166رنزبنائے۔ معین علی نے37گیندوں پر51رنزکی اننگزکھیلی۔
انگلینڈنےکرس ووکس اورلیام لیونگ سٹن نےدو،دووکٹیں حاصل کیں۔
نیشم نےپانسہ پلٹ دیا
میچ کےبعدتقریب میں بات کرتےہوئے کیوی کپتان کپتان کین ولیمسن نےجارحانہ بلےبازی کرنےپرجمی نیشم کی خوب تعریف کی ۔ تہتررنزبنانےوالےڈیرل مچل کےمتعلق بات کرتےہوئےولیم سن نےکہاکہ پہلےوالےمیچوں میں وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکےتھےلیکن آج وہ بہت زبردست کھیلے۔
ہم نےکوئی غلطی نہیں کی: انگلش کپتان
انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کاکہناتھا18 ویں اوورز تک ہم میچ میں تھے ایسی کوئی غلطی نہیں کی جس کی وجہ سے میچ ہارے۔
انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن اور ان کی ٹیم کو پورا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور آج ہمیں پیچھے چھوڑا، ہم نے جو کیا اس میں سے کسی چیز کو بھی غلط نہیں کہہ سکتے۔
دوسراسیمی فائنل جمعرات کوپاکستان اورآسٹریلیاکےدرمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔