ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیزاورامریکہ سےکسی دوسرےملک منتقل کرنےپرغورشروع کردیا۔
قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق آئی سی سی کامانناہےکہ امریکامیں کرکٹ کیلئےانفراسٹرکچرعالمی معیارکےمطابق نہیں ۔ امریکی اسٹیڈیم اس قابل نہیں کہ وہاں انٹرنیشنل میچزکروائےجاسکیں۔
انہی وجوہات کی بناپرآئی سی سی امریکہ اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ کہیں دوسرےوینیوپرمنتقل کرنےپرغورکررہا ہے۔ واضح رہےکہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کومشترکہ طورپرٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئےوینیوزکی تیاری مشکل ہے۔
خبروں کےمطابق آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے۔ واضح رہےکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ،آئرلینڈ اوراسکاٹ لینڈ کےذمےہے۔