Home / چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی چیمپئنز ٹرافی2025فیوژن ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ بھارتی میڈیاکےدعوےکےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوربھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیاہے۔

ہائبرڈ ماڈل کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےاس ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ ایک غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا، جس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور پاکستان و بھارت کے درمیان اصولی معاہدہ طے پایا۔

2026کے ٹی20 ورلڈ کپ کی صورتحال
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، تاہم پاکستان کو اس حوالے سے کوئی زرتلافی نہیں ملے گا۔

دیگر میزبانیاں اور مذاکرات
پاکستان کو 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی دی جائے گی جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

فیوژن ماڈل پر بات چیت
ذرائع کے مطابق 3 سالہ فیوژن ماڈل کی کل آئی سی سی سے منظوری متوقع ہے۔ اس ماڈل کے تحت پاکستان 5 میچز کے لیے دبئی، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بات چیت کر رہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے دبئی کو وینیو قرار دیا ہے۔

اصولی معاہدہ لیکن تحریری منظوری باقی
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ فی الحال اصولی ہے اور تحریری طور پر دستخط ہونا باقی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر حتمی فیصلہ ہفتےکومتوقع ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا مؤقف
آئی سی سی ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ معاملات طے ہونے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Jason Gillespie issue with PCB

جیسن گلسپی کامستعفی ہونےکافیصلہ ، وجہ کیابنی ؟

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے …