Home / خواتین اورمردکرکٹرزبرابر

خواتین اورمردکرکٹرزبرابر

ICC Rewards women cricketers equally

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےایک تاریخی فیصلے میں قراردیاہےکہ تمام آئی سی سی ایونٹس میں مردوں اورخواتین کی ٹیموں میں مساوی انعامی رقم تقسیم کی جائےگی۔

ایک بیان میں آئی سی سی گورننگ باڈی نے کہاہے کہ ٹی 20اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں ٹیموں کوٹورنامنٹ میں ان کی فائنل پوزیشن اور ان ایونٹس میں میچ جیتنے دونوں کے لیے برابرانعامی رقم ملےگی۔

آئی سی سی کےسربراہ گریگ بارکلےکہتےہیں یہ ہمارے کھیل کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آئی سی سی کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے مردوں اورخواتین کرکٹرزکو اب یکساں طورپرانعام دیاجائے گا۔

2019میں مردوں کے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں انعامی رقم کل 10 ملین ڈالر تھی، جو کہ 2022 کے خواتین کے ورلڈ کپ میں پیش کردہ 3.5ملین ڈالرسےتقریباً تین گنا ہے۔

فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا اپنے ورلڈ کپ میں مساوی انعامی رقم متعارف نہ کرانے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ خواتین کےاگلےعالمی فٹ بال کیلئے152 ملین ڈالر کی انعامی رقم اور کھلاڑیوں کی شرکت کی فیس قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کی 440ملین ڈالرکی انعامی رقم کےمقابلےمیں اونٹ کےمنہ میں زیرےکےمترادف ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Can't correct things in cricket overnight: PCB chairman

کسی کی خواہش پرگلےنہیں کاٹ سکتا: محسن نقوی

ویب ڈیسک ۔۔ لوگ چاہتےہیں 4,5کےگلےکاٹ دوں لیکن ایسےنہیں ہوتا۔ پہلےبیک اپ بن جائے،اس کےبعدسرجری …