Home / جوکووچ کاوطن واپسی پرشانداراستقبال

جوکووچ کاوطن واپسی پرشانداراستقبال

Novak Djokovic gest warn welcome back home

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلیاسےبےدخل ہونےوالےٹینس کےعالمی نمبرون کھلاڑی نوواک جوکووچ اپنےوطن سربیاپہنچ گئےجہاں ائرپورٹ پران کاشانداراستقبال کیاگیا۔

ہزاروں کی تعدادمیں ائرپورٹ جمع ان کےپرستارتم اب بھی ہمارےہیروہوکےنعرےلگارہےتھے۔ اس موقع پرجوکووچ کافی ہشاش بشاش دکھائی دےرہےتھے۔ وہ اپنےایک بیان میں پہلےہی کہہ چکےہیں کہ گزشتہ ہفتےخودپرتوجہ مرکوزرہنےکاافسوس ہے،امیدہےکہ توجہ ایک بارپھرسےٹینس اورآسٹریلین اوپن پرمرکوزہوگی جوکہ ایک بہت ہی خوبصورت ٹورنامنٹ ہے۔

واضح رہےکہ جوکووچ کوروناویکسین کےمخالف ہیں اوراسی وجہ سےآسٹریلوی حکومت نےمیلبورن پہنچنےپران کاویزہ منسوخ کردیاتھا۔ جوکووچ کاویزہ عدالت نےبحال کیالیکن امیگریشن کےوزیرالیکس ہاک نےویزہ دوبارہ منسوخ کردیاجس کےبعدانہیں حراست میں لےلیاگیا۔ جوکووچ نےفیڈرل کورٹ میں اپیل کی لیکن عدالت نےان کےاپیل مستردکردی ۔

ادھرآسٹریلوی حکومت نےآئندہ برس جوکووچ پراپنےملک کےدروازےکھولنےکاعندیہ دیاہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کےمطابق ڈیپورٹ ہونےوالوں پرتین برس کی پابندی مخصوص حالات میں اٹھائی بھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …