Home / بھارتی ٹیم کواختلافات لےڈوبے،کوہلی کڑی تنقیدکی زدمیں

بھارتی ٹیم کواختلافات لےڈوبے،کوہلی کڑی تنقیدکی زدمیں

India vs Afghanistan at t20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آج اپنااہم ترین میچ بےخوف ہوکرکھیلنےوالی ٹیم افغانستان کےخلاف کھیلےگی۔ اس ڈو آرڈائی میچ سےقبل بھارتی اسکواڈمیں اختلافات کی خبروں نےکپتان کوہلی کیلئےمزیدمسائل کھڑےکردئیےہیں۔

نجی ٹی وی نےغیر ملکی رساں ادارے کےحوالےسےخبردی ہےکہ بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ لڑکوں کےآپس کےاختلافات ہیں جس کی وجہ سے میدان میں اجتماعی جذبہ سامنے نہیں آرہا۔

کرکٹ کے شائقین اور مبصرین نےکوہلی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی روہیت شرما سے اوپننگ نہ کروانا ایک غلط فیصلہ تھا، جب کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر ایشون کو ٹیم سے باہر کرنے میں بھی کوہلی کو ہی ذمہ دار سمجھاجارہا ہے۔

انگلینڈ کےسابق ٹیسٹ کرکٹر نک کومپٹن نےٹویٹر پردعویٰ کیا ہے کہ ایشون کو ویرات کوہلی کی ایما پر ہی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

افغانستان کی کارکردگی بھارت سےبہتر

ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان کےخلاف میچ بھارت کے لئے جیتنالازمی ہےلیکن یہ اتناآسان نہیں ہوگا۔ اس وقت افغان ٹیم اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے اور ٹی 20ورلڈ کپ میں اس کی مجموعی کارکردگی بھارت سے بہتر ہے ۔

بھارتی بیٹنگ لائن کی بات کریں تو بھارت اب تک اپنے دو میچز میں پہلا پاکستان اور دوسرا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل چکا ہے ، بھارت نے پہلے میچ میں 151 جبکہ دوسرے میں 110رنز بنائے اس طرح بھارت کے مجموعی سکور 262 ہیں ۔ افغانستان نے اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتےہوئے190سکور کئے ، دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 147رنز بنائےاورنمیبیا کے خلاف 160رنزجوڑے۔

افغان ٹیم میں اہم تبدیلی

افغانستان نے بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے ریٹائر ہونے والے اصغر افغان کی جگہ لیفٹ آرم سپنر کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد افغان بیٹسمین اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور انہوں نے نمیبیا کیخلاف آخری میچ کھیلا۔

ویرات کوہلی سےلمبےچھکےلگانےکادعویٰ

میچ سےقبل افغان ٹیم کےوکٹ کیپراوربلےبازمحمدشہزادنےدعویٰ کیاہےکہ وہ ویرات کوہلی سےزیادہ لمبےچھکےمارسکتےہیں۔ نوےکلوسےزیادہ وزن کےحامل محمدشہزادکہتےہیں وہ کوہلی کی طرح ڈائٹنگ کیوں کریں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …