Home / عمراکمل نےپاکستان چھوڑدیا

عمراکمل نےپاکستان چھوڑدیا

Cricketer Umer Akmal goes to America

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق دھواں دھاربلےبازعمراکمل پاکستان کرکٹ بورڈکےروئیےاوراپنےمستقبل کوسامنےرکھتےہوئےاچانک
امریکاچلےگئے۔

واضح رہےکہ اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ عمراکمل کوساڑھے42لاکھ روپےجرمانہ کی ادائیگی کےبعدپی سی بی کےری ہیب پروگرام میں
شامل کرکےڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکی اجازت ملی تھی۔ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کا حصہ تھے لیکن انہیں ایک
میچ بھی نہیں کھلایا گیا۔

اپنی امریکاروانگی کااعلان خودعمراکمل نےاپنےٹویٹرہینڈل سےکیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نےکہاکہ میں ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا
رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے
رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق عمراکمل کےاچانک امریکاجانےکی وجہ یہ ہےکہ انہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر
نہیں آ رہا تھا، خاص طور پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا پاکستان کے لیے کھیلنا انتہائی مشکل تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلینگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

واضح رہے کہ سمیع اسلم سمیت کئی کرکٹرز اس وقت امریکا میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …