ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےدھواں دھاربلےبازفخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کی دلچسپ عادات بارےکچھ انکشافات کئےہیں۔ آئیےآپ سےشئیرکرتےہیں۔
انٹرویو میں فخر زمان سے فخر زمان سے پوچھا گیا کہ ٹیم کےسب سےزیادہ مذاق کرنےوالےاوردوسروں کوہنسانےوالےکھلاڑی کانام بتائیں تو فخرکےمطابق اس کیٹیگری میں پہلے نمبر پر اسپنر محمد نواز اور دوسرے نمبر پر فاسٹ بولر حارث رؤف ہیں۔
حارث رؤف بہت بڑےچھوڑوہیں
فخر نے حارث رؤف سے متعلق مزید بتایا کہ وہ بہت لمبی لمبی چھوڑتے ہیں، ہم لوگ ان کی باتیں ایک کان سے سن کے دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔
عثمان شنواری چلتاپھرتاخبرنامہ
قومی کرکٹر نےبتایاعثمان شنواری وہ کھلاڑی ہیں جو ادھر کی بات ادھر کرتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی بات انہیں پتا چلی ہے تو وہ پوری دنیا کو پتا ہونی چاہیے۔
سب سے زیادہ پیٹوکون؟
دوران انٹرویو فخر نے بتایا کہ محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، سب اٹھ جاتے ہیں اور وہ بیٹھے رہتے ہیں حالانکہ ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ بہت زیادہ کھاتے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد جب کمرے میں جاتے ہیں تو وہ 10 منٹ بعد ہی اپنے پاس سے کوئی چیز نکال کے کھانے لگتے ہیں۔
ٹیم میں سب سے اچھاسنگر؟
فخر زمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اچھے کا تو نہیں پتا لیکن سب سے زیادہ برا شاداب خان گاتےہیں ۔ وہ عجیب و غریب گاتا ہے، اسے کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد ہے لیکن سر والا درد ہے۔
خواتین میں کونسا کھلاڑی زیادہ مقبول ہے؟
خواتین مداح میں مقبولیت کے حوالے سے فخر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے امام الحق سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں اور محمد رضوان دوسرے جہان سے ہیں، ان کے ان باکس میں پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ کھول کر ہی نہیں دیکھتے۔