Home / کرسچیانورونالڈواسلام قبول کرناچاہتےہیں؟

کرسچیانورونالڈواسلام قبول کرناچاہتےہیں؟

christiano ronaldo embrace Islam

ویب ڈیسک ۔۔ النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعودی عربیہ کے پروگرام ’لاسٹ سیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ولید عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے لاکر روم میں رونالڈو سے پہلی بار بات کرتے ہوئے کوئی خوف محسوس نہیں کیا اور نہ ہی ان کے سامنے کبھی نروس ہوئے۔

رونالڈو کو سعودی ثقافت میں دلچسپی
ولید نے بتایا کہ رونالڈو ابتدا میں ان کے بہت قریب تھے کیونکہ وہ ملک کی ثقافت، کلب اور دیگر معاملات کے بارے میں اکثر سوالات کیا کرتے تھے۔ ولید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک موقع پر رونالڈو سے اسلام قبول کرنے پر بات کی، جس پر رونالڈو نے دلچسپی ظاہر کی۔

رونالڈو کا سجدہ اور کھلاڑیوں کا نعرہ تکبیر
ولید نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ رونالڈو نے گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ کیا۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے مل کر "اللہ اکبر” کا نعرہ لگایا۔ ولید نے مزید بتایا کہ رونالڈو اذان کی آواز سن کر کوچ سے ٹریننگ روکنے کی درخواست کرتے ہیں۔

رونالڈو کے نظم و ضبط کی تعریف
انہوں نے کہا کہ چاہے رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، وہ ایک انتہائی منظم اور محنتی کھلاڑی ہیں۔ یہی ان کی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔

یہ انکشافات رونالڈو کے مداحوں اور فٹبال کی دنیا میں نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …