ویب ڈیسک ۔۔ جنوبی افریقہ اوربھارت کے درمیان ڈی آر ایس کے فیصلے پرویرات کوہلی اوران کےساتھی آپےسےباہرہوگئے۔جنوبی افریقہ کے بلےبازکوآؤٹ نہ دیئے جانے پر اسٹمپ مائیک پر بھڑاس نکالتے رہے۔گوتم گھمبیرنے کوہلی کے رویے کو بچگانہ قراردے دیا
کوہلی اوران کےساتھیوں کےعجیب وغریب روئیےپرمشتمل یہ واقعہ کیپ ٹاون ٹیسٹ کےتیسرے دن اس وقت پیش آیا جب ڈی آرایس نےڈین ایلگرکاایل بی ڈبلیوآئوٹ کافیصلہ تبدیل کردیا۔
مرضی کافیصلہ نہ آنےپربھارتی ٹیم نےاحتجاج کا یہ انداز اپنایاکہ کوہلی،راہول اورایشون اسٹمپ مائیک کے
قریب آ کرفیصلےپرتنقید کرتے رہے۔
کوہلی نےکہاکہ یقینی طورپرجنوبی افریقہ کے حق میں دھاندلی کی گئی۔ راہول کہنےلگےکہ پورا ملک گیارہ کھلاڑیوں کے خلاف ہے۔اس واقعے پرسوشل میڈیا پرفینز کاکہناہے۔اسی ڈی آر ایس پر دو ہزار گیارہ کے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے فائدہ اٹھایا تھا۔ جب سعید اجمل کی گیند پرسچن ٹنڈولکرکاایل بی ڈبلیوکا فیصلہ تبدیل ہوگیاتھا۔