ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان پرہرقسم کی کھیلوں میں شرکت پر2سال کی پابندی عائدکردی گئی۔
برطانوی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نےممنوعہ موادکےاستعمال کاالزام ثابت ہونےپرسابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپیئن عامر خان کےخلاف پابندی کافیصلہ سنایا۔
36سالہ عامرخان نےفروری 2022 میں مانچسٹر میں کیل بروک سےہارنےکے بعدانابولک ایجنٹ اوسٹارائن کےاستعمال کےباعث مثبت نتیجہ دکھایا۔ اوسٹارائن ایسی دوا ہے جوممنوعہ ٹیسٹوسٹیرون سے ملتے جلتے اثرات رکھتی ہے۔
عامرخان جوپچھلےسال اپنی ریٹائرمنٹ کااعلان کرچکےہیں کہتےہیں وہ ڈوپنگ ایجنسی کافیصلہ قبول کرتےہیں لیکن انہوں نےجان بوجھ کویہ دوااستعمال نہیں کی۔ عامرخان نے2004میں صرف 17سال کی عمرمیں اولمپک میں سلورمیڈل جیتاجس کےبعدوہ پاکستان اوربرطانیہ میں بہت مقبول ہوگئے۔
عامرخان نےپروفیشنل باکسنگ کاآغاز2005میں کیااورچارسال بعدمانچسرمیں انہوں نے اینڈریاس کوٹیلنک کے خلاف فتح کے ساتھ ڈبلیو بی اے لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنےنام کیا۔ وہ 40 باوٹس میں 34فتوحات اور6شکستوں کےریکارڈ کےساتھ ریٹائرہوئے۔