ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خودکیلئےپرفارمنس خراب سہی لیکن دوسری ٹیموں کےریکارڈبنوانےمیں اس کی پرفارمنس میں آئےروزبہتری آتی جارہی ہے۔ انگلینڈکےخلاف ملتان ٹیسٹ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔
قومی ٹیم کی اسی کارکردگی پرسابق جارح مزاج بلےبازباسط علی برس پڑے ۔ اپنےیوٹیوب چینل پراظہارخیال کرتےہوئےپہلےٹیسٹ میں یقینی شکست کاذمہ دار’یاری دوستی ٹولے’کوقراردےدیا۔ کہابابراعظم کواب آرام کرناچاہیے،شان مسعودکےحوالےسےتبصرہ کرتےہوئےکہاوہ کپتانی کےامتحان میں ناکام ہوگئے۔
باسط علی نےکہاقومی ٹیم بیٹنگ ، بولنگ اورفیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام ہوگئی ۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کی قلعی بھی کھل کرسامنےآگئی ۔ بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیچزچھوڑے۔
لیجنڈبلےبازکےمطابق دوسری اننگ میں ہمارےبیٹرزاپنی غیرذمہ داری کی وجہ سےآوٹ ہوئے۔ ہمارے بیٹرز کے پیردوسری باری میں لڑکھڑا گئے،بابراعظم کو دو ماہ پہلے سمجھایا تھااپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ سابق انگلش کپتان ناصرحسین نےبھی بابرکوآرام کامشورہ دیاہے۔ بابرکوچاہیےکہ وہ خوداس معاملےمیں پہل کریں ۔
باسط علی نےکھلاڑی کےساتھ پی سی بی کےامتیازی روئیےکی بات کرتےہوئےکہابابراعظم نے18اننگزمیں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی،ان کی جگہ کوئی اورکھلاڑی ہوتاتواب تک اس کی چھٹی ہوچکی ہوتی ۔
چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کرسکتےتومستعفی ہوجائیں ۔ پاکستان کےخلاف ٹرپل سینچری اسکورکرنےوالےانگلش بیٹرہینری بروک کاکیرئیرشاندارہے۔