Home / بابراوررضوان نےنیاسنگ میل عبورکرلیا

بابراوررضوان نےنیاسنگ میل عبورکرلیا

babar and rizwan at harvard

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےدومایہ نازکھلاڑیوں کپتان بابراعظم اوروکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان نےایک اوراعزازاپنےنام کرلیا۔

جی ہاں ، بابراعظم اورمحمدرضوان نےدنیاکےمعروف تعلیمی ادارےہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کا بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس کامیابی سے مکمل کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نےہارورڈبزنس اسکول میں کورس کےدوران کمیونٹی کے مختلف افراد کےساتھ فعال وقت گزارا۔

بابراوررضوان یہ کورس کرنے والے پہلے کرکٹرز ہیں۔ ان سےپہلےمشہور فٹ بالر کاکا ، ایڈون وان ڈیرسار، جیرارڈ پیکے ، اولیور کاہن ، این ایف ایل کے برینڈن مارشل ، این بی اے کے کرس بوش اور ڈوین ویڈ ، اور میجر لیگ بیس بال کے ایلکس روڈریگیز بھی یہ کورس کرچکے ہیں۔

بابرا عظم اور محمد رضوان نے پروگرام میں شرکت سے پہلےہارورڈمیں منعقدہ ایک تقریب میں سامعین سے اردو زبان میں خطاب کیا تھا۔ بابر اعظم نےاس دوران کہاکہ وہ ہارورڈ پروگرام کیلئے بہت پرجوش تھے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …