Home / بابراعظم نمبرون بلےبازنہیں رہے ۔۔

بابراعظم نمبرون بلےبازنہیں رہے ۔۔

Babar Azam lose captaincly

ویب ڈیسک ۔۔ بابراعظم آئی سی سی ون ڈےبیٹرزکی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن سےمحروم ۔۔ نئی رینکنگ کےمطابق بھارت کےشبمن گل اب دنیاکےنمبرون بلےبازہیں۔ بابراعظم دوسری پوزیشن پربراجمان۔

شبمن گل 830 رینکنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے جب کہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم تقریباً3سال تک ون ڈےرینکنگ کےنمبرون بیٹررہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اورآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبرپربراجمان ہیں۔

پاکستانی بیٹرفخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبرکھڑےہیں،افغانستان کے ابراہیم زادران سات درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبرپرآگئےہیں۔

ون ڈےبولرزکی رینکنگ

پاکستانی اسٹاربولرشاہین شاہ آفریدی بھی ون ڈےرینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے،اب ان کی جگہ ون ڈےرینکنگ میں بھارت کےمحمدسراج 709پوائنٹس کےساتھ پہلےنمبرپرآگئےہیں اورجنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرکھڑےہیں۔ ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپاکی 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھےجبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن سےلڑھک کرپانچویں پرآن گرےہیں ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ

آئی سی سی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبرپرہیں۔ افغانستان کےراشد خان کا چوتھا نمبر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …