ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدکپتان نےبابراعظم کےبارےمیں بڑی بات کردی ،ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتےہوئے کہاوہ قائدانہ صلاحیتوں سےعاری ہیں۔
بوم بوم آفریدی کاکہناتھاکہ انہیں جس چیز کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا، میرےخیال میں ان میں قیادت کرنےکی صلاحیت ہی نہیں لیکن میں چاہتا تھا کہ بابراعظم مجھے غلط ثابت کریں، امیدتھی کہ ہ بہتری لائیں گے مگر 4 برس میں انھوں نے کچھ نہیں سیکھا،میری خواہش بابرجتنے بڑے وہ کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے وہ کپتان بھی بنیں۔
شاہد آفریدی کامزیدکہناتھاکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوسروں سے مختلف سوچے، لیڈرچانس لینے سے گھبراتا نہیں اور جو فیصلےکرتاہےپھران پرڈٹ جاتا ہے۔
سابق کپتان نے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کریں، صرف 2، 3 پلیئرز سے مشورہ کرنا اور باقی کو نظرانداز کرنادرست حکمت عملی نہیں۔