ویب ڈیسک ۔۔ اسےکہتےہیں قانون کی حکمرانی ۔۔ کسی بڑےچھوٹےاورخاص و عام میں فرق نہیں ، سب پریکساں لاگوہوگا۔۔
جی ہاں ۔۔ بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنا پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکےانہیں آسٹریلیامیں داخل ہونےسےروک دیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلوی حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنےکافیصلہ کیاہےاوراس مقصدکیلئےانہیں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیاگیاہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون، قانون ہے اوروہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کےباعث ان کے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سےکم ہے۔