ویب ڈیسک ۔۔ ملتان سلطانزکےہیڈکوچ اینڈی فلاورایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کو درمیان میں چھوڑکر2022 انڈین پریمیئر لیگ 2022(آئی پی ایل)کی میگا نیلامی میں حصہ لینےکےلیےبھارت چلےگئےہیں۔
زمبابوے کے سابق کپتان نئی آئی پی ایل فرنچائزلکھنؤ سپرجائنٹس کےہیڈ کوچ کے طورپرنیلامی میں حصہ لیں گے۔سلطانز کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، فلاورویڈیولنک پرٹیم کودستیاب ہونگےاور13 فروری کو پاکستان واپس لوٹیں گے۔
سلطان کم از کم 10 دن تک اینڈی فلاورکے بغیررہیں گے۔ وہ 12 اور13 فروری کو بنگلور میں ہونے والی میگا نیلامی میں لکھنؤ سپرجائنٹس کی سربراہی کریں گے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق نیلامی سےپہلےاس وقت ہندوستان کاسفرکرناٹیم کیلئےحکمت عملی بناناہے۔
سلطانز کا مقابلہ 5اور10 فروری کو پشاورزلمی سے ہو گا جبکہ 11 فروری کو لاہور قلندرزسےدودوہاتھ ہونگے۔ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل فلاورٹیم سےدوبارہ جڑجائیں گے۔