Home / عالیہ رشیدپی سی بی کی اہم عہدیداربن گئیں

عالیہ رشیدپی سی بی کی اہم عہدیداربن گئیں

PCB media director

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئرخاتون اسپورٹس صحافی عالیہ رشید کو ڈائریکٹرمیڈیااینڈ کمیونیکیشن مقررکردیا۔

واضح رہےکہ عالیہ رشید35سال سےشعبہ صحافت سےوابستہ ہیں اورانہیں ملک کی معروف سپورٹس جرنلسٹ کےطورپرجاناجاتاہے۔ وہ اپنےکھرےاوربےلاگ تبصروں کی وجہ سےجانی جاتی ہیں۔ باالخصوص پاکستان میں کرکٹ کےحوالےسےانہیں ایک ماہرسمجھاجاتاہےاورکرکٹ شائقین عالیہ رشیدکےتبصروں اورتجزیوں کوخاصاوزن دیتےہیں۔

عالیہ پچھلےکچھ سالوں سےمعروف نیوزچینل جیونیوزسےوابستہ تھیں ۔ وہ پاکستان سپرلیگ کی سب سےمعروف ٹیم لاہورقلندرزکےمالک ثمین راناکی بھابھی اورجیونیوزکےڈائریکٹرنیوزراناجوادکی اہلیہ ہیں۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ ان کےاس عہدہ پرکام کرنےسےتوقع کی جارہی ہےکہ وہ پی سی بی اورصحافیوں کےدرمیان بہتررابطہ کارکےطورپرسامنےآئیں گی اورپی سی بی کی میڈیاسٹریٹیجی پہلےسےکہیں بہترہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …