ویب ڈیسک ۔۔ سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نےانڈیاافغانستان میچ پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ یوں لگتاہےکہ میچ میں افغانستان کی کوئی پلاننگ نہیں تھی ، افغان ٹیم خطرناک ہےلیکن آج تویہ بالکل ہی مختلف ٹیم دکھائی دی ۔ وسیم اکرم نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنےکےفیصلےپربھی حیرانی ظاہرکی ۔
اےسپورٹس کےپروگرام دی پویلین میں بات کرتےہوئے وسیم اکرم کاکہناتھاکہ ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دیناسمجھ نہیں آرہا۔ شایدان کامین بولرزخمی تھا،اس لئےانہوں نےیہ فیصلہ کیاہو۔
سابق کپتان وقاریونس کاکہناتھاکہ بھارت آج بہت اچھی فارم میں دکھائی دیا۔ یہ ایک بیٹنگ وکٹ تھی جس کابھارتی بلےبازوں نےخوب فائدہ اٹھایا۔ وقاریونس نےوسیم اکرم کی اس بات سےاتفاق کیاکہ آج افغان ٹیم کی کوئی منصوبہ بندی نظرنہیں آئی ۔ شایدبھارت جیسی بڑی ٹیم کےمقابل وہ گھبراگئےتھےاورانہوں نےاس کی قیمت اداکی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹریونس خان نےکہاکہ بھارت کےخلاف میچ میں افغان ٹیم نےانتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ ہارجیت کھیل کاحصہ ہےلیکن افغان ٹیم نےکوئی فائٹ نہیں کی۔
نجی ٹی وی کےایک اورپروگرام جشن کرکٹ میں شریک سابق فاسٹ بولرشعیب اختراورانضمام الحق نےبھارت اورافغانستان کےمیچ میں فکسنگ کی اطلاعات کوبےبنیادقراردیااورکہاکہ بھارت بڑی ٹیم ہےاوراس کےبلےبازوں نےبیٹنگ وکٹ سےبھرپورفائدہ اٹھاتےہوئےاچھاٹوٹل کیا۔
راولپنڈی ایکسپریس کامزیدکہناتھاکہ اس طرح کےالزامات افغان ٹیم کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتےہیں اورانہیں اپنےملک میں قانونی کارروائی کاسامناکرناپڑسکتاہے۔
ڈاکٹرنعمان نیازنےشعیب اخترسےمعافی مانگ لی
ویسےیہ اطلاعات بھی سوشل میڈیاکےذریعےموصول ہورہی ہیں کہ طالبان کاکہناہےکہ وہ افغانستان اوربھارت کےدرمیان میچ پرلگنےوالےفکسنگ کےالزامات کی تحقیقات کریں گےاوراگرالزامات درست ہوئےسخت ایکشن لیاجائےگا۔
انضمام الحق کےبقول افغانستان اچھی ٹیم ہےلیکن بہرحال وہ ایک چھوٹی ٹیم ہےاوربہت بارایساہوتاہےکہ ایک اچھی مگرچھوٹی ٹیم بڑی ٹیم کےمقابلےمیں انڈرپریشرآنےکےبعدیکدم ڈھیرہوجاتی ہے،جیسےافغانستان کےساتھ ہوا۔