Home / افغان بولراوورکراتےہوئےخودآؤٹ ہوگئے

افغان بولراوورکراتےہوئےخودآؤٹ ہوگئے

Afghanistan vs Zimbabwe

ویب ڈیسک ۔۔ دوسروں کوآؤٹ کرنےوالےفاسٹ بولرکااپنادماغ آؤٹ ہوجائےتونتائج اچھےنہیں نکلتے ۔۔ زمبابوےکےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان فاسٹ بولرنوین الحق کوجانےکیاہواکہ لائن اورلینتھ ہی بھول گئے ۔ چھ گیندوں کااووروائیڈاورنوبال کراکراکےتیرہ گیندوں کاکرڈالا ۔۔

گیارہ دسمبرکوہرارےمیں کھیلےگئےافغانستان اورمیزبان زمبابوےکےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی کھیلاگیا ۔ افغان ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئےچھ وکٹوں کےنقصان پرایک سوچوالیس رنزبنائے۔

ہدف کےتعاقب میں زمبابوےکی بیٹنگ شروع ہوئی تونوین الحق جیسےاپنےحواس اورگیندپرکنٹرول کھوبیٹھے، پوری تیرہ گیندوں کااوورکراکےزمبابوےکی مشکل آسان بنانےمیں ان کی پوری مددکی ۔ انہوں اس اوورمیں ایک نوبال اورچھ وائیڈبال پھینکے۔۔  

اس اوورمیں اچھاصرف یہ ہواکہ افغان بولرکوانیس رنزکےعوض ایک وکٹ بھی مل گئی ۔  

  زمبابوے نے افغانستان کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ الگ بات کہ افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچز جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز1-2 سےاپنےنام کی۔

یہ بھی چیک کریں

Fakhar Zaman, Saim Ayub injuries

فخرزمان،صائم ایوب کب صحت یاب ہونگے؟

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور …