Home / کیاشہبازشریف اپوزیشن کواکٹھاکرپائیں گے؟

کیاشہبازشریف اپوزیشن کواکٹھاکرپائیں گے؟

PML-N Shahbaz Sharif

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف نےپیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کی دعوت دےڈالی ۔

اسلام آبادمیں اپنی رہائش گاہ پراپوزیشن رہنماءوں کودئیےجانےوالےعشائیےمیں شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت کےخلاف اپوزیشن جماعتیں ملکرتحریک چلائیں تووہ زیادہ بہترہوگا۔

شہبازشریف کی دعوت کےجواب میں پیپلزپارٹی اوراےاین پی نےسوچنےکیلئےوقت مانگ لیا۔

شہبازشریف کی اس پیشکش پربات کرتےہوئےن لیگ کےسینئررہنمااحسن اقبال کاکہناتھاکہ شہبازشریف حکومت کےخلاف اپوزیشن کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرناچاہتےہیں ۔ شہبازشریف کی مفاہمت اپوزیشن کیلئےہے۔ آج کےعشائیےمیں تمام اپوزیشن کی شرکت بہت مثبت قدم ہے۔ آج سب کافیصلہ تھاکہ اپوزیشن ملکرآنےوالےعوام دشمن بجٹ کی مخالفت کرےگی۔

احسن اقبال کاکہناتھاکہ حکومت اقتصادی ترقی کےحوالےسےجھوٹےاعدادوشمارعوام کودکھارہی ہے۔ حکومت نےاگرترقی کی ہےتوصرف اورمہنگائی اورغربت میں اضافےکےحوالےسےکی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی اوراےاین پی پی ڈی ایم چھوڑچکےہیں۔ انہیں پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔

احسن اقبال کاکہناتھاکہ شہبازشریف کےعشائیےمیں اگربلاول بھٹوخودشریک ہوتےتوزیادہ بہترتھا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …