Home / فوادچودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی مشکل

فوادچودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی مشکل

Fawad Ch return to PTI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما حامد خان نے فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نےکہاپی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے ایک اور پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی۔ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل اس میں شامل ہو گئے۔ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہامشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ جانےوالوں کوواپس آنے کا کوئی حق نہیں۔

چند روزپہلےفواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا میں نے عمران خان کے کہنے پر ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

فوادچودھری کاردعمل

فواد چوہدری کہتےہیں حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کر سکتے، یہ چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan free from jail

عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےعمران خان کی رہائی سےمتعلق بڑاانکشاف کردیا۔ کہتےہیں ممکن ہےوہ 27جون …