Home / ٹیم ہارےتوعزت سےہارے:محسن نقوی

ٹیم ہارےتوعزت سےہارے:محسن نقوی

mohsin naqvi media talk

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کہتےہیں ہارجیت مسئلہ نہیں،محنت نظرآنی چاہیے،ہارو توعزت سے ہارو، یہ نہیں ہوسکتاکہ پوری ٹیم ہی دھڑام سےنیچےجاگرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نےامیدظاہرکی کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ کہا ہم پاکستانی ہیں اورہمیں اپنے ملک کا سوچنا چاہیے۔

محسن نقوی نےکہاایک ہفتے میں کوچزکے نام فائنل کرلیں گے،جوبہترکوچ ہوگاوہ آئےگا،چاہےملکی ہویاغیرملکی۔ کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سلیکشن کمیٹی کوپاورفل بناناہے،میں مداخلت نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاٹیم کے 11 کھلاڑی ہیں جبکہ بورڈ میں 900 بندے۔کسی کو نوکری سے نہیں نکالنا چاہتا لیکن ہمیں پیسے بھی بچانےہیں۔

محسن نقوی نےکہاملتان ، لاہوراورپنڈی اسٹیڈیم بھرے ہوئے تھے ، کراچی کے اسٹیڈیم کیوں خالی ہیں؟ کراچی میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟ اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …