Home / عمرایوب کااستعفیٰ،وجہ بھی بتادی

عمرایوب کااستعفیٰ،وجہ بھی بتادی

Umer Ayub resigns

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل عمرایوب نےپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نےپارٹی کےمرکزی فنانس بورڈکےچیئرمین کاعہدہ بھی چھوڑدیاہے۔

عمرایوب نےاپنےمستعفی ہونےکاخط ٹویٹ بھی کردیاجس میں انہوں نےاس اہم عہدےکیلئےاعتمادکرنےپربانی پی ٹی آئی عمران خان کاشکریہ اداکیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےپارٹی کےساتھیوں سےبھی تعاون کرنےپراظہارتشکرکیا۔

استعفےکی وجوہات بیان کرتےہوئےعمرایوب نےلکھاکہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بھی ہوں ، ایک وقت پردواہم عہدوں سےانصاف کرناممکن نہیں تھا،اس لئےایک عہدہ چھوڑرہاہوں ۔

عمرایوب کاکہناتھاپارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیاجائے، سیکریٹری جنرل اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔

استعفےکےبعدسوشل میڈیاپرگردش کرنےوالی پارٹی اختلافات کی خبروں کی تردیدکرتےہوئےان کاکہناتھاپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ۔ امیدکرتاہوں پارٹی کےتنظیمی ڈھانچےکومضبوط کرنےکیلئےخان صاحب مزیدتبدیلیاں لائیں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اےشیرافضل مروت نےعمرایوب کےاستعفےکاخیرمقدم کرتےہوئےسینیٹرشبلی فرازسےبھی عمرایوب کےنقش قدم پرچلتےہوئےپارٹی عہدہ چھوڑنےکامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan free from jail

عمران 27جون کورہاہوسکتےہیں: راناثنااللہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ راناثنااللہ نےعمران خان کی رہائی سےمتعلق بڑاانکشاف کردیا۔ کہتےہیں ممکن ہےوہ 27جون …