Home / نان فائلرزکےخلاف بڑافیصلہ

نان فائلرزکےخلاف بڑافیصلہ

non filers travel ban

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےنان فائلرزکےبیرون ملک سفرپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کیاہے۔

فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی لیکن حج عمرہ اور تعلیم کی غرض سےجانےوالےنان فائلرز کو اس پابندی سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کےعلاوہ وہ ٹریول ایجنسیاں جوحکومتی احکامات پرعمل نہیں کریںگی ان پر10 کروڑجرمانہ عائدکیاجائےگا۔ دوسری دفعہ عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ 20کروڑ عائد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ نان فائلرزکی موبائل سمزبلاک کرنےپرتوپہلےہی عملدرآمدشروع ہوچکاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارالےکرٹیکس چوروں کیخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Khwaja Asif BBC interview

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی …