ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےگیت گانےوالےمشہورسنگرسلمان احمدکوعمران خان اوران کےاہلخانہ کےخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانےکےالزام میں پی ٹی آئی سےنکال دیاگیا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ سلمان احمد سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور مضحکہ خیز پوسٹس کے ذریعے پارٹی اراکین اور حامیوں میں مسلسل تقسیم اور عدم اطمینان پھیلانے کی کوشش کرتےرہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے سلمان احمد کو قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی لیکن انہوں نےسوشل میڈیاپرپارٹی کےخلاف شرانگیزی کاسلسلہ بندنہ کیا۔ نوٹیفکیشن کےمتن کےمطابق سلمان احمدکااب پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں اوروہ خودکواوراپنی سرگرمیوں کوپارٹی سےنہیں جوڑسکتے۔ پارٹی ان کی سوشل میڈیاسرگرمیوں سےیکسرلاتعلقی کااعلان کرتی ہے۔ آپ کوفوری طورپرپارٹی سےنکالاجاتاہے،آپ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔
گلوکار سلمان احمد نے حال ہی میں ’ایکس‘ پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے مظاہروں کے دوران سیاسی کردار کیخلاف پوسٹس کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سےبات کرتےہوئےسلمان احمدکوبشریٰ بی بی سےمتعلق پوسٹوں کواحمقانہ قراردیاتھا۔
سلمان احمد عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کےزبردست حامی تھے اور 2022 میں انہیں ثقافت کے حوالے سے عمران خان کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2016 میں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر مختصر وقت کے لیے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ ان سے ملاقات کرنے جارہے تھے۔انہیں عمران خان کےکافی قریب سمجھاجاتاتھا۔