Home / شہبازلندن سےبڑاسرپرائزلائیں گے

شہبازلندن سےبڑاسرپرائزلائیں گے

PML-N Shahbaz Sharif

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کےحوالےسےقومی اخبارمیں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق وہ لندن جانےمیں کامیاب ہوگئےتووہاں سےسرپرائزلائیں گے۔۔

خبرکی تفصیلات کےمطابق شہبازشریف لندن جانےمیں کامیاب ہوگئےتووہاں وہ اپنےعلاج کےساتھ ساتھ بڑےبھائی نوازشریف کواپنےمفاہمتی اورمصالحتی بیانئےپرتفصیلی بریفنگ دینگے۔ شہبازشریف کامانناہےکہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت غیرمقبولیت کی انتہاپرہےاورغیرسیاسی قوتیں باامرمجبوری اس حکومت کاساتھ دےرہی ہیں ۔ ان حالات میں ملکی معیشت دن بدن دگرگوں ہوتی جارہی ہے۔ حکومت کوہٹانےکیلئےفوری اقدامات نہ کئےگئےتوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

خبرمیں ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاگیاہےکہ شہبازشریف نوازشریف سےبات کرکےکوئی درمیانی راہ نکالناچاہتےہیں لیکن نوازشریف تک اپناموقف پہنچانےکیلئےانہیں مشکلات کاسامناہے۔

خبرمیں دعویٰ کیاگیاہےکہ شہبازشریف لندن سےگرین سگنل لےآئےتوملکی صورتحال تبدیل ہوجائےگی اوربجٹ کےموقع پرحکومت کوتحریک عدم اعتمادکاسامناکرناپڑسکتاہے۔ کامیابی کی صورت میں شہبازشریف وزارت عظمیٰ کےامیدوارنہیں ہونگےلیکن وہ اگلےعام انتخابات میں وزارت عظمیٰ کےامیدوارہونگےاورکوئی غیرسیاسی قوت ان کی مخالفت نہیں کرےگی ۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …