Home / پنجاب اورکےپی میں الیکشن،چیف جسٹس نےازخودنوٹس لےلیا

پنجاب اورکےپی میں الیکشن،چیف جسٹس نےازخودنوٹس لےلیا

supreme court of pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمرعطابندیال نےپنجاب اورخیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن کی تاریخ کیلئےازخودنوٹس لےلیاہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9رکنی لارجربنچ جمعرات کودوپہر2بجےاس سووموٹوکیس کی سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ اس ازخود نوٹس میں 3 سوالات کا جائزہ لے گی۔

اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کی تاریخ دینا کس کی ذمہ داری ہے؟
انتخابات کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار کب اور کیسے استعمال کرنا ہے؟
وفاق اور صوبوں کی عام انتخابات کے حوالے سے ذمہ داری کیا ہے؟

نورکنی لارجربنچ میں مندرجہ ذیل ججزشامل ہیں:

چیف جسٹس عمرعطابندیال

جسٹس اطہرمن اللہ

جسٹس اعجازالاحسن

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی

جسٹس منیب اختر

جسٹس منصورعلی شاہ

جسٹس یححیٰ آفریدی

جسٹس جمال خان مندوخیل

جسٹس محمدعلی مظہر

مسلم لیگ نےاس بنچ میں جسٹس مظاہرنقوی اورجسٹس اعجازالاحسن کےاس بنچ میں شمولیت پرتحفظات کااظہارکیاہے۔

سووموٹوکاپس منظر

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہے کہ 16 فروری کوجسٹس مظاہرنقوی اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کے تحریری فیصلے میں پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا تھا۔ لکھا کہ انتخابات کا معاملہ براہ راست بینچ کے سامنے نہیں، چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو نوٹس لے کر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore college rape incident

ریپ کاجھوٹاواقعہ پی ٹی آئی نےفسادپھیلانےکیلئےگھڑا،مریم نواز

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت …