ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرسےتعلق رکھنےوالے60ہزارعازمین اس سال فریضہ حج اداکرینگے۔ سعودی عرب نےاجازت دے دی۔
کوروناوائرس سامنےآنےکےبعدیہ پہلا موقع ہوگا کہ غیرملکیوں کوسعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔