این اے75 ڈسکہ کےضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات ۔۔ الیکشن چوری کرنےکی ہولناک واردات سےپردہ اٹھ گیا۔کرداربھی سامنےآگئے۔۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ سےپتاچلتاہےکہ ضمنی الیکشن کی رات پریزائیڈنگ افسران کالاپتہ ہونادھندکی وجہ سےنہیں بلکہ ایساباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت کیاگیا۔ الیکشن ڈیوٹی پرمامورپولیس افسران نتائج تبدیل کرنےمیں ملوث پائےگئےاوراس سارےکھیل میں محکمہ تعلیم کےافسران کوبھی ذمہ دارپایاگیا۔
ضمنی الیکشن کی رات پولنگ عملےکےاچانک پراسرارطورپرغائب ہونےکی انکوائری رپورٹ سےیہ ثابت ہوگیاہےکہ پریذائیڈنگ افسروں کوپہلے پسروراور پھر سیالکوٹ لےجایا گیا۔دھاندلی کیلئےاسسٹنٹ کمشنرڈسکہ کے گھر میٹنگ ہوئی۔جس میں فردوس عاشق اعوان، وزیراعلی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری علی عباس،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم محمد اقبال اوردیگرشریک ہوئے۔
طوبیٰ عامراورشہروزسبزواری ایک ساتھ ۔۔
رپورٹ کےمطابق پریذایئڈنگ افسروں کوشناختی کارڈ کی نقول پربھی ووٹ ڈالنےکی اجازت دینےکاکہا گیا۔عملےسےکہا گیاکہ پولیس اورا نتظامیہ کےکام میں مداخلت نہیں کرنی۔ یہ بھی سامنےآگیاہےکہ پولنگ کےروزہونےوالےواقعات سےپولیس اورانتظامیہ آگاہ تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ الیکشن ڈیوٹی پرمامورمحکمہ تعلیم کےملازمین نےبھی دھاندلی میں پوراکرداراداکیا۔ سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ مقبول احمد شاکرنےجانبداری کا مظاہرہ کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرفرخندہ یاسمین پراپنے گھرغیر قانونی میٹنگ بلانے کا الزام ثابت ہوگیا۔
بیٹی سےمنسوب اکاونٹ جھوٹاہے:شاہدآفریدی
پولیس افسروں نےبھی حکم کی تعمیل میں الیکشن پراثر انداز ہونے کی کوشش کی۔انکوائری کمیٹی نےپولیس افسروں اوراہلکاروں کےسمیت تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
انکوائری کمیٹی نےدھاندلی کا ذمہ دارڈی آراواورآر او کو قراردیتےہوئےسفارش کی ہےکہ جوجوافسران بھی اس دھاندلی میں ملوث پائےگئےانہیں آئندہ کسی اہم ڈیوٹی پرنہ تعینات کیاجائے۔۔
انکوائری رپورٹ پرفردوس عاشق اعوان کاردعمل
وزیراعلیٰ پنجاب کی اس وقت کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہےالیکشن کمیشن کی رپورٹ کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسےسپریم کورٹ تک لے کرگئے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آراو اور ڈی آر او سےمتعلق سیکڑوں درخواستوں کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ان افسران کےمتعلق ہمارےتحفظات درست تھے۔