Home / پنجاب میں غریبوں کیلئےسستےگھر

پنجاب میں غریبوں کیلئےسستےگھر

Cheap housing in Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کےہرضلع میں کم آمدنی والےلوگوں کیلئےاپنی چھت ۔۔ اپناگھرسکیم کےتحت تین ہزارگھرتعمیرکئےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ہونےوالےخصوصی اجلاس میں اس منصوبےکےحوالےسےتبادلہ خیال کیاگیا۔ مریم نوازنےحکام کوہدایت کی کہ ان گھروں کیلئےڈاؤن پےمنٹ ادائیگی اورماہانہ قسط کم سےکم رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےایک لاکھ گھروں کی تعمیرکےاعلان کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا اورکہا کہ پنجاب کےہرضلع میں کم آمدن لوگوں کے لئے 3ہزارسے زائد گھرشہروں کےقریب بنائے جائیں گے۔انہوں نے6ہفتوں میں ماڈل گھرتیارکرنےکی ہدایت کی۔

مریم نوازنے کہاپنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کوبنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔ غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرورپورا کریں گے۔ گھروں کی تعمیرمیں تعمیراتی معیاراورپائیدار ی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …