ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت کابجلی کےبلوں میں بڑےریلیف کااعلان ۔ اگست اورستمبرکےبلوں میں 500یونٹ تک استعمال کرنےوالوں کیلئےفی یونٹ قیمت میں 14روپےکمی کی جائےگی ۔
یہ اعلان سابق وزیراعظم نوازشریف نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نواشریف نےکہایہ فیصلہ مریم نوازکی مشاورت سےکیاگیا۔ اس مد میں 45 ارب روپے خرچ ہوں گے جو عوام کے لیے باعث اطمینان ہوگا۔
نوازشریف نےکہاانہیں عوام کےکرب کااندازہ ہےلیکن اس مہنگائی کےذمہ داروہ نہیں،کیونکہ یہ کام پی ٹی آئی کےدورسےشروع ہوا۔ اچھابھلاملک چل رہاتھااورانہیں بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرفارغ کردیاگیا۔ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدربڑھ گیا ہے، ہمارے دورمیں بجلی کےبل بہت کم آتے تھے،آمدنی اخراجات سے زیادہ تھی۔ مسلم لیگ کےپیچھلے دورمیں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں۔
صدرن لیگ نےمزیدکہاکہ ہمارےدورمیں غریب آدمی کابجلی کابل 1600روپےآتاتھاجواب 18ہزارتک پہنچ گیاہے۔ شرح سودہمارےدورمیں 5فیصدتھی جواب 22فیصدتک جاپہنچی ہے۔ ایسےمیں کون سرمایہ کاری کرےگا؟ ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیاتھا،کون اسےواپس لایا؟ اس سب کےذمہ دارمعافی کےقابل نہیں۔
نوازشریف نےکہاہمارےدورمیں ڈالر104روپےتک تھااوراگرمجھےنہ نکالاجاتاتوڈالرآج بھی 104پرہی ہوتا۔ آج بھی پوچھتاہوں کہ مجھےکیوں نکالا؟