Home / پنجاب میں پیپرچیکنگ کاطریقہ کارتبدیل

پنجاب میں پیپرچیکنگ کاطریقہ کارتبدیل

New paper checking policy in Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ سیکنڈری تعلیمی بورڈزنےپیپرچیک کرنےکاطریقہ کارتبدیل کردیاہے۔ پیپرچیکنگ کیلئےسینڈیکیٹ مارکنگ کانظام نافذکیاگیاہے۔

پیپرچیکنگ کانیانظام

روزنامہ جنگ کی خبرکےمطابق پیپرچیکنگ کےنئےنظام کونافذکرنےکےبعدپیپرکوئی ایک ممتحن ایک پیپرکوچیک نہیں کرسکےگا۔ نئےنظام کےتحت ایک ایگزامینرپرچوں کےبنڈل میں تمام پرچوں میں صرف ایک سوال ہی چیک کرسکےگا۔ میٹرک سی (پنجاب ایجوکیشن بورڈزکمیٹی آف چیئرپرسنز) کاکہناہے کہ 2023 میں ہی تمام تعلیمی بورڈزاس نظام کونافذ کریں گے۔

مارکس امپرومنٹ پالیسی

ذرائع کےمطابق میٹرک وانٹرمیڈیٹ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں میں بہتری (مارکس امپرومنٹ) کیلئےبھی نئی پالیسی کانفاذکیاگیاہے۔میٹرک،انٹرامتحان پاس کرنے کے بعد 2 سال کے دورانیہ میں 4 مرتبہ امپرومنٹ کا امتحان دیا جا سکے گا۔ تاہم امیدوار کو مذکورہ عرصہ کے دوران ہائرڈگری میں داخلہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت امیدوار مارکس امپرومنٹ کیلئے کسی بھی پارٹ کا کوئی ایک مضمون منتخب کر سکے گا۔طالبعلم کیلئے کسی بھی ایک مضمون کے دونوں پارٹس کے پیپر دینا لازمی نہیں ہوگا۔طالبعلم پارٹ ون یا ٹو میں سے ایک مضمون منتخب کرکے مارکس امپرومنٹ کیلئے پیپر دے سکے گا۔

نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ سال 2024متحانات سے ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …