ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےاپنےحقیقی آزادی لانگ مارچ کی اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔
یادرہےکہ اس سےپہلےپاکستان تحریک انصاف نےاعلان کیاتھاکہ لانگ مارچ 5 نومبراسلام آبادکی حدودمیں داخل ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لانگ مارچ بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے کو لالہ موسیٰ پہنچے گا۔
ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جب کہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔
اب پارٹی کےسیکرٹری جنرل اسد عمر نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ بتادی ہے۔
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔