ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورسابق گورنرسندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےآرٹیکل 370کوبھارت کااندرونی معاملہ قراردیااورکہاکہ پاکستان کواس آرٹیکل کےخاتمےسےکوئی مسئلہ نہیں۔
محمد زبیرکاکہناتھاکہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کرسکا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی مؤقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا؟