Home / منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف اورحمزہ شہبازبری

منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف اورحمزہ شہبازبری

Shehbaz Sharif money laundering case

ویب ڈیسک — اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ مقدمےمیں حمزہ شہبازاورشہبازشریف کےوکلانےبریت پردلائل دئیے۔

11اکتوبر کو اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو آج تک (12 اکتوبر)دلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں۔

سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات توڑ مروڑ کرپیش کرنےکی کوشش کی، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 161 کے بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا۔

شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نےکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نےفریقین کےدلائل سننےکےبعد وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو مقدمے سے باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI-Faiz Hameed Partnership

عمران خان اورفیض حمیدکےجرائم کےثبوت موجودہیں: خواجہ آصف

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو …