Home / نومئی– عمران کاکیادھرا: پرویزخٹک

نومئی– عمران کاکیادھرا: پرویزخٹک

pervaiz khatak interview

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنماپرویزخٹک نے9 مئی کےواقعات کاساراملبہ عمران خان پرڈال دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انکشافات سےبھرپورانٹرویودیتےہوئےپرویزخٹک کا کہنا تھا9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُرامن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئےعلیحدہ سےگروپ بنایاگیاتھاجو ہمارےعلم میں نہیں تھا۔

پرویزخٹک کادعویٰ تھاکہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو کہیں اورسےہدایاتمل رہی تھیں لیکن شکرہےاس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشارہوجاتا۔

سابق وفاقی وزیرکےمطابق 9مئی والے دن یہ سب ڈرامہ اس لیےرچایا گیاتاکہ ملک اورفوج میں انتشارپھیلےاورفوج بدنام ہو۔ پرویز خٹک کےمطابق اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتااورسینیئرقیادت کی رائے کو کبھی خاطرمیں نہیں لاتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …