Home / پاکستانی خواتین ملٹری آفیسرزکااعزاز

پاکستانی خواتین ملٹری آفیسرزکااعزاز

Pakistani women military officers

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی و عسکری امور کے بیورو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دہائی کے دوران امریکہ میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین افسران کی تعداد میں 150 فیصداضافہ ہواہے۔

2013سےانٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والی پاکستانی خواتین فوجی اہلکاروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے اسپانسر شدہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی ملٹری اسٹوڈنٹس کو امریکی فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں شرکت کے لیے مالی اعانت فراہم کرکے شراکت دار ممالک کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

رپورٹ کےمطابق 2020 سے 2023 تک 55 خواتین نے آئی ایم ای ٹی کورسز میں شرکت کی، جو 2013سے 2019تک حصہ لینے والی22خواتین سے دگنی ہے۔پاکستان گزشتہ 2سالوں میں خواتین فوجی افسران کو کورسز کے لیے امریکہ بھیجنے میں خطے میں سب سےآگےرہاہے۔

پاکستانی خواتین افسران انسداد دہشت گردی اورانسدادپائریسی،ملٹری جسٹس،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر حکمت عملی، پبلک افئیرز، صنفی بنیاد پر تشدد اورمیڈیکل ٹریننگ جیسے شعبوں میں خصوصی کورسز میں شرکت کر رہی ہیں۔

دو خواتین نے یو ایس نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول میں فنانس منیجمنٹ میں ایم بی اے مکمل کیا۔ جوڈیشل کمیشن کا ایک اور طالب علم ٹرین دی ٹرینر کے کردار میں پاکستان واپس آیا، جسے قومی نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ دو خواتین افسروں نے اس سال پاکستانی اسٹاف کالج کے لیے کوالیفائی کیا، جس سے ان کے لیے امریکہ میں اسٹاف کالج جانے کی راہ ہموار ہوئی۔

رپورٹ میں مزیدکہاگیاہےپاکستانی فوج میں اب خواتین فائٹربٹالینزمیں خدمات انجام دینے کے ساتھ پیشہ ورانہ فوجی تعلیم کے کورسز میں شرکت کر رہی ہیں اوراپنےشعبوں میں نمایاں عہدوں پر واپس آ رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Umer Ayub resigns

عمرایوب کااستعفیٰ،وجہ بھی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل عمرایوب نےپارٹی عہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔ اس کےساتھ ہی …