Home / پاکستانی پاسپورٹ فیس میں اضافےکی تردید

پاکستانی پاسپورٹ فیس میں اضافےکی تردید

Pakistani passport fee

ویب ڈیسک ۔۔ پاسپورٹ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا،ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان کے مطابق پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کوکیاگیااوراس کےبعداس میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500،فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار500 روپےمقررہے۔

اسی طرح 72 صفحات پرمشتمل نارمل کیٹگری کے5سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے،ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار500،فاسٹ ٹریک 18 ہزار500ہے۔

پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کیلئے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے،دوسری اورتیسری بارپاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اورٹرپل ہوگی۔

ترجمان کےمطابق پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اورمدت کے مطابق کیاجاتاہے،36 صفحات اور72 صفحات کی الگ جبکہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے،پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پرشہری دھیان نہ دیں۔

یہ بھی چیک کریں

ANF does not work on street level

گلی محلےکی سطح پرمنشیات کنٹرول کرناہماراکام نہیں: اے این ایف

ویب ڈیسک ۔۔ ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس فورس کےڈائریکٹرنےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےنارکوٹکس میں صاف صاف …