ویب ڈیسک ۔۔ بھارت سےبگڑےمعاملات کوسنوارنےکی ضرورت ہے،یہ سنوارےجاسکتےہیں اورمجھےایساکرنےمیں کوئی دقت نظرنہیں آتی ۔ جنیواسےلندن پہنچنےپرصحافیوں سےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاچیمپئنزٹرافی کیلئےبھارتی ٹیم کوپاکستان آناچاہیے۔اچھاہوتااگربھارٹی ٹیم پاکستان آتی ۔ امیدہےجلداچھاوقت آئےگا۔
تحریک انصاف پرتنقیدکرتےہوئےنوازشریف نےکہاایک جماعت نےنوجوانوں کوگاڑیوں کےپیچھےبھاگنےپرلگادیا،نوجوانوں کاگاڑیوں کےپیچھےبھاگنا،ان پرانڈےاورٹماٹرپھینکناافسوسناک ہے ۔ پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی اس نےبدتمیزی اورگالم گلوچ کےکلچرکی بنیادرکھی اوراپوزیشن میں یہ کام اوربھی بڑھ گیاہے۔ اگران کی قسمت میں احتجاج کرناہی لکھاہےتوکم ازکم طریقہ ہی ٹھیک کرلو۔
نواز شریف نےکہاپورا ملک دیکھناچاہتاہےکہ ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں ،300ڈیم کہاں ہیں، ہمیں توکچھ نظر نہیں آتا،کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کاانہوں نےسنگ بنیادرکھاہویاافتتاح کیاہو۔