Home / عمران خان کی چھٹی کافیصلہ ہوگیا:نجم سیٹھی کابڑادعویٰ

عمران خان کی چھٹی کافیصلہ ہوگیا:نجم سیٹھی کابڑادعویٰ

No confidence motion against PM Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف صحافی اوراینکرنجم سیٹھی نےاپنےپروگررام میں دعویٰ کیاہےکہ وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکےمعاملےپرسب کچھ طےہوچکاہے،چندروزمیں ممکنہ طورپراپوزیشن تحریک عدم اعتمادکی تاریخ کااعلان کردےگی۔

اپنےپروگرام نجم سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں نےبتادیاہےکہ وہ کتنےکتنےبندےلارہےہیں اوراتنےووٹوں کےساتھ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوجائےگی ۔

اس سوال پرکہ تحریک عدم کی کامیابی کےبعداگلاوزیراعظم کون ہوگا،نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ اس پرحتمی فیصلہ نہیں ہواتاہم آوازیں شہبازشریف کےحق میں اٹھ رہی ہیں ۔ اس بات پربھی فیصلہ ہوناباقی ہےکہ اگلاوزیراعظم کتنی دیرکیلئےآئےگا؟

عوام پرمزیدبجلیاں گرانےکامنصوبہ فائنل

اپوزیشن فی الحال تحریک عدم اعتمادکی کامیابی پرفوکس کررہی ہے۔ تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کےبعدبحث اس بات پرہوگی کہ شہبازشریف کتنی مدت کیلئےوزیراعظم بنیں گے؟ پیپلزپارٹی ڈیڑھ سال بعدالیکشن کرواناچاہتی ہےجبکہ ن لیگ فوری الیکشن چاہتی ہے۔

سوشل میڈیادوستی کاخوفناک انجام

یہ تمام باتیں بہرحال تحریک عدم اعتمادکےبعدطےہونگی لیکن عمران خان کی چھٹی پرسب کااتفاق ہوچکاہے۔

اس بات پربھی بحث جاری ہےکہ تحریک عدم اعتمادپہلےسپیکرکےخلاف لائی جائےیاوزیراعظم کےخلاف ۔ اس بات کااگلےدوتین روزمیں فیصلہ ہوجائےگا۔

عمران خان نےاقتدارکیلئےاسٹیبلشمنٹ سےسجھوتہ کیا:حامدخان

ترین گروپ کیاکرےگا؟

اس سوال پرکہ کیاعمران خان جہانگیرترین سےملاقات کرکےان کی مددلیناچاہیں گے؟ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ عمران خان کبھی بھی جہانگیرترین سےمددلینےان کےپاس نہیں جائیں گے۔ ویسےبھی جہانگیرترین یہ دیکھتےہوئےکہ عمران خان کی چھٹی ہونےوالی ہے،کبھی بھی عمران خان کاساتھ نہیں دینگے۔ جہانگیرترین اگرعمران خان سےملنےچلےبھی گئےتوبھی جہانگیرترین عمران خان کواب سپورٹ نہیں کریں گے۔

حکومت کےاتحادی کیاکرینگے؟

نجمی سیٹھی نےایک اوربڑادعویٰ کیاکہ حکومت کےاتحادیوں نےبھی عمران خان کوچھوڑنےکافیصلہ کرلیاہےتاہم وہ آخروقت تک اپنےپتےشونہیں کریں گے۔ اتحادی تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کاساتھ دینےکافیصلہ کرچکےہیں۔

عمران خان کیاکرینگے؟
نجم سیٹھی کےمطابق اپنی چھٹی ہوتی دیکھ کرعمران خان بہت سخت ردعمل دینگےاورکہیں گےکہ میں نہیں جاتاکرلوجوکرناہے؟ ہوسکتاہےکہ عمران خان کی ہدایت پراسپیکرقومی اسمبلی کااجلاس ہی نہ بلائیں اورایسااسمبلی ہال کی مرمت کےنام پرکیاجائےگا۔

اس طرح بات آئین اورپارلیمنٹ کےباہرنکل جائےگی اوربات سڑکوں پرآجائےگی اوربات اگرحدسےبڑھ گئی توممکن ہےفوج کومداخلت کرناپڑے۔

لانگ مارچ کاآپشن

بقول نجم سیٹھی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی یاحکومت کی طرف سےتحریک عدم اعتمادمیں رکاوٹیں ڈالےجانےپراپوزیشن جارحانہ لانگ مارچ کی جانب جائےگی ۔

پاکستانیوں کیلئے10بہترین کتابیں

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …