Home / سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

PTI civil disobedience movement

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی نہیں ۔ سول نافرمانی کی تحریک کااعلان ان کانہیں بانی پی ٹی آئی کاہے۔ وہ جوبھی کہیں گے،ہم اس پرعمل کریں گے۔

پشاورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہااب تک یہ واضح نہیں کہ سول نافرمانی کی تحریک کیسے چلے گی؟ کتنے مرحلوں میں چلےگی اوراس کاآغاز کیسے ہوگا؟

علی امین گنڈاپورکاکہناتھاوفاق میں ہماری حکومت نہ ہونےسےہمیں مشکلات کاسامناہے،ہمارےفنڈزہمیں نہیں دئیےجارہےلیکن ہم اپنےپیسےوفاق سےلےکررہیں گے۔

علی امین نےکہاافغانستان سےبات کئےبغیرامن کاقیام ممکن نہیں،وفاق کواپنی پالیسی تبدیل کرتےہوئےافغانستان سےبات کرنی چاہیے۔ اگرچہ امن وامان وفاق کی ذمہ داری ہےلیکن ہم بھی اس سلسلےمیں اپنی ذمہ داریاں اداکررہےہیں ۔

انہوں نےکہاہم نےاپناریونیو24فیصدبڑھایاہےاوراچھی کارکردگی دکھانےپرآئی ایم ایف نےبھی ہماری حکومت کی تعریف کی ہے۔ ہم دوسرےصوبوں سےبہترپرفارم کررہےہیں ۔ خیبرپختونخوامیں بہت سےترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاوفاق میں ہماری حکومت تھی توصوبے میں امن تھا، پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو ریاستی ادارے امن و امان کی بجائے پی ٹی آئی کے پیچھے لگ گئے، تب دہشت گردوں کو کھلی چھٹی مل گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan to deport Afghan citizens

افغانیوں کومارچ تک پاکستان چھوڑنےکاحکم

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم ویب ڈیسک: …