مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک عمران خان حکومت سےمذاکرات پرآمادہ ہوگئے ، تاہم انہوں نےواضح کیاکہ مذاکرات صرف اس بات پرہونگےکہ الیکشن جون میں کروانےکااعلان کیاجائے۔
دھرناکیوں نہیں دیا؟
پشاورمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےعمران خان نےاس تاثرکومستردکردیاکہ وہ اسٹیبلشمنٹ سےڈیل کےنتیجےمیں دھرنادئیےبغیراسلام آبادسےچلےگئے۔ انہوں نےکہاکہ دھرنادینےکےنتیجےمیں خون خرابےکاخدشہ تھااوروہ نہیں چاہتےتھےکہ قیمتی جانیں ضائع جائیں۔
چھ دن بعدمکمل تیاری سےآنےکاعزم
عمران خان کاکہناتھاکہ 25مئی کولوگ مناسب تیاری نہ کرسکنےکی وجہ سےدھرنےکیلئےنہ نکل سکےاوردوسراحکومت کی جانب سےجوریاستی طاقت کااستعمال کیاگیاوہ بھی لوگوں کےنہ نکلنےکی ایک وجہ بنی ۔ تاہم اب میری کال پرلوگ پوری تیاری سےنکلیں گے۔
چیف جسٹس کوخط
عمران خان نےکہاکہ وہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کوخط لکھ رہےہیں تاکہ اگلی مرتبہ جب وہ دھرنادینےاورلانگ مارچ کیلئےنکلیں توحکومت ان کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے۔
حکومت سےمذاکرات کاعندیہ
عمران خان نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ وہ حکومت سےمذاکرات کرسکتےہیں لیکن وہ صرف اس نکتےپرہونگےکہ الیکشن جون میں کروائےجائیں۔ اس کےعلاوہ کسی اوربات پرمذاکرات نہیں ہونگے۔ انہوں نےکہاکہ الیکشن کااعلان نہیں ہواتو نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ نکلیں گے۔