Home / سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئےنئی تاریخ کااعلان

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئےنئی تاریخ کااعلان

MDcat test in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق، صوبے کے تمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر 2024 کو ہوں گے، جسے آئی بی اے سکھر کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس ٹیسٹ کے لیے سندھ کے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ کراچی میں تین سینٹرز، حیدرآباد اور میرپور خاص میں ایک ایک سینٹر،نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق، ایم ڈی کیٹ امتحان میں صوبے بھر سے 38,609 طلباء حصہ لیں گے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے امیدواروں کا انتخاب کیاجائےگا۔

سندھ ہائیکورٹ نےایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینےکاحکم جاری کیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

PECA law amendment

حکومت کاپیکاقانون کومزیدسخت کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی …