Home / اووربلنگ: بجلی کمپنیوں کی عدالت میں لفظی چھترول؟

اووربلنگ: بجلی کمپنیوں کی عدالت میں لفظی چھترول؟

NEPRA hearing on overbilling issue

کراچی: (ویب ڈیسک) بجلی کےبلوں کی اووربلنگ کےمعاملےپرنیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی اسلام آبادآفس میں سماعت ہوئی۔ نیپراچیئرمین نےسماعت کی صدارت کی۔

سماعت کےدوران میپکونےمئی میں صارفین کو زائدبل بھیجنےکااعتراف کرلیا۔ سی ای اومیپکونےبتایاکہ مئی کےمہینےمیں صارفین کو31کی بجائے37روزکےبل بھیجےگئے۔ میپکوچیف کےمطابق مئی میں عیدالفطراوردیگرچھٹیوں کےباعث صارفین کوزائدبل بھیجےگئے۔ تاہم اگلےمہینےصارفین کی رقم ایڈجسٹ کرنےکیلئے26روزکےبل بھیجےگئے۔

میپکوچیف کےدلائل سننےکےبعدچیئرمین نیپرابرہم ہوگئے۔ انہوں نےکہا یہ آپ کیسے کر سکتے ہیں؟ 52 لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کیوں؟

ممبرنیپراکےمطابق چھٹیوں میں کیسے آپ نے ایڈجسٹمنٹس کیں؟ اتھارٹی کو وضاحت چاہے۔ چیئرمین نیپراکےمطابق ڈسکوز کی جانب سے پیش کئے جانے والے دلائل بلا جواز ہیں۔

سماعت کےدوران لیسکوچیف نےاووربلنگ سےانکارکردیا۔ جس پرنیپراچیئرمین برہم ہوگئےاورکہاکہ آپ سماعت میں بیٹھےہیں،درست بات کریں۔

سماعت میں ڈسکوزکےدلائل سننےکےبعدنیپرانےاپنافیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …