ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کومشورہ دیاہےکہ وہ نوازشریف پرتوجہ کم کرکے عوامی مسائل پرفوکس کرےکیونکہ نوازشریف توحکومت کی کوششوں سےواپس آنےوالےنہیں اس لئےحکومت ان کی واپسی کاخیال دل سےنکال دے۔
چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ عوامی مسائل کو نظرانداز کرکے نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر توجہ رہی تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نواز شریف پر ہے اس سے کہیں زیادہ ان کےخلاف مقدمے بازی پر خرچ کردیے گئے ہیں۔
صدر مسلم لیگ (ق) نے واضح کیا کہ جو خود وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہو وہ نواز شریف کو واپسی کا کہے تو یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنےوالےلیڈرزاس کاانجام بھی بھگتیں گے۔