Home / نیب شہبازشریف کی ضمانت کافیصلہ چیلنج کرےگا

نیب شہبازشریف کی ضمانت کافیصلہ چیلنج کرےگا

National Accountability Bureau

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نیب نےمنی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق نیب لاہور نےصدر مسلم لیگ (ن) اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہےاوراس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نےتیاری شروع کردی ہے۔

نیب کی جانب سےمزید کہا گیا ہےکہ تمام اقدامات آئین وقانون کے مطابق کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں ضمانت پر رہا کیا تھا اور پھر عدالت نے انہیں 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تاہم لاہور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی چیک کریں

PTI civil disobedience movement

سول نافرمانی تحریک پرکچھ واضح نہیں، گنڈاپور

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں سول نافرمانی کی تحریک کےحوالےسےابھی کچھ بھی حتمی …