ویب ڈیسک ۔۔ مری میں 9جنوری کی رات برف کےطوفان میں پھنسے22سیاحوں کےموت کےبعدملکہ کوہسارمیں ویرانی کےسائےمنڈلانےلگے۔ سڑکیں ویران اورتاجرپریشان ۔
تفصیلات کےمطابق مری میں سیاحوں کی ہلاکت کےافسوسناک سانحےکےبعدمری میں سیاحوں کی آمدورفت پرلگائی جانےوالی پابندی تواٹھالی گئی ہےلیکن لوگ اب بھی خوفزدہ ہیں اورمری کارخ کرنےسےگھبرارہےہیں۔ ایسےمیں کاروبارٹھپ ہونےسےمقامی تاجرطبہ شدیدپریشانی کاشکارہے۔
مری میں ان دنوں سڑکوں پرتل دھرنےکی جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن سیاحوں کی موت کےبعدلوگوں کےدلوں میں جیسےڈربیٹھ گیاہےاورانہوں نےمری کارخ کرناچھوڑدیاہے۔ ایسےمیں سیاحوں کی آمدسےروزگارکمانےوالےمقامی تاجراورچھوٹاموٹاکام کرکےگزراوقات کرنےوالےسخت پریشان ہیں۔