ویب ڈیسک ۔۔ ہیلمٹ کےبغیرموٹرسائیکل چلانےوالوں کی شامت۔ لاہورہائیکورٹ نےٹریفک پولیس کو5ہزار روپے جرمانہ کرنےکاحکم دےدیا۔
میڈیاکی خبروں کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں ٹریفک رولزکےحوالےسےکیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں، عدالت حکم جاری کر دے گی۔
عدالت نے لاہورٹریفک پولیس کےنمائندےسےکہاکہ ہیلمٹ نہ پہننےوالوں کو5ہزار روپے جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے خود ٹھیک ہو جائیں گے۔ تاہم عدالت نےمزیدکہاکہ جرمانےشروع کرنےسےپہلےدس دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔
عدالت سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت برہم ہو گئی اور سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کہاکہ چیف انجینئر کو مستعفی ہونا چاہئے تھا، انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا۔